پاکستان تحریک انصاف کے ??ہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام ہمارے دو بنیادی مطالبات ہیں اور آگے جاکر ان مطالبات میں ہم انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ بھی شامل کریں گے۔
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ک?? حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے ??اتھ مذاکرات معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی ہو۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے ??رمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا ک??نا تھا ک?? اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام ہمارے دو بنیادی مطالبات ہیں، اور آگے جا کر ان مطالبات میں ہمارا جو مطالبہ شامل ہوگا وہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرانا ہوگا۔
ان??وں نے یہ سوال اٹھایا ک?? نواز شریف کے ہوتے ہوئے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا گیا اس کا مطلب کوئی مسئلہ ہے۔