چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں ایک ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کردیا۔
ایف پی سی سی آئی نے کراچی میں اپنے ہیڈ آفس میں ایک اعلیٰ سطحی چی??ی وفد کی میزبانی کی جس میں چی??ی وفد نے کراچی میں ایک ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عا طف اکرام شیخ کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے میڈیکل ??ے نظام کے لیے بالعموم اور کراچی کے لیے بالخصوص بڑی سماجی و معاشی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ اعلان ایف پی سی سی آئی کی پاکستان چائنا بزنس کونسل اور ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور، تجارت اور سرمایہ کاری کے مشترکہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور چائنا پاکستان ریسرچ اینڈ انوویشن انٹرپرائزز الائنس کے صدرMeng Xiao Wei نے کی۔
ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجوزہ عظیم الشان میڈیکل سٹی کو چی??ی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ35 چی??ی کاروباری گروپوں کی پارٹنر شپ کے ذریعے قائم کیا جائے گا؛ جس کا مقصد پاکستان کے میڈیکل ??ے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اپ گریڈ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخی اقدام پاکستان اور چی?? کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے؛ جن کی وجہ سے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ??رق?? کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے چی?? کے انویسٹرز کو پاکستانی کاروباری برادری کے قریب لانے میں ممتاز صنعتکار اور ایکسپورٹر ادریس گ?? گی کی کاوشوں کی کامیابی کو ایک قابل تقلید مثال قرار دیا۔
چائنا پاکستان ریسرچ اینڈ انوویشن انٹرپرائزز الائنس کے صدر Meng Xiao Wei نے کہا کہ اس منصوبے میں میڈیکل آلات کی تیاری؛ ایک عالمی معیار کا میڈیکل ??الج؛ تربیتی پروگرام اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق دیگر کاروباری ادارے قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری اور تین سال کی ٹائم لائن کے ساتھ اس منصوبے سے پاکستان میں 50,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبے کو پاکستان چائنا میڈیکل ایسوسی ایشن کا تعاون بھی ??اصل ہوگا۔
ایف پی سی سی آئی کی پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین شبیر منشاء نے بتایا کہ چی?? کی معروف صنعتوں کے نمائندے بھی وفد کا حصہ تھے؛ جن میں میڈیکل انڈسٹری، فرٹیلائزر مینو فیکچررز،سولر انرجی،ہیوی ٹرک اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے شامل تھے۔ چی??ی وفد نے مزید تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار بھی کیا اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کے اضافی مواقع تلاش کرنے کے لیے کراچی میں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ وسیع B2B ملاقاتوں کا اعلان کیا۔
ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور، تجارت اور سرمایہ کاری کی کنوینرماہین خان نے وضاحت کی کہ چی??ی وفد نے پاکستان میں دیگر اہم سرمایہ کاری کے منصوبوں سے بھی ??گاہ کیا ہے جن میں، کولڈ ایکسٹریکشن مائن پروجیکٹ، کھادوں کی تیاری اور ڈسٹری بیوشن کراچی اور سکھر کے درمیان تیز رفتار ٹرین ٹریک اور دیگر میگا پروجیکٹس شامل ہیں۔